10:37 pm
عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا اچھا ثبوت دیا

عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا اچھا ثبوت دیا

10:37 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اناڑی کھلاڑیوں نے عمران خان کو حکومتی رٹ قائم کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا اچھا ثبوت دیا ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا تھا جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، لاٹھی گولی نہیں چلی۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ دھرنے کو کنڑول کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے
۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک انڈر اسٹینڈنگ کے تحت ختم ہوا، ہم نے مولانا کو جو کچھ دیا وہ قوم کی امانت ہے۔اس سے ایک ٹیوی چینل کے پروگرام میں بتا کرتے ہوئےسپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پروزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں نہین ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

شادی میں جانے کیلئے تیار ہو رہی تھی خاتون، تبھی ہوا کچھ ایسا کہ دیکھ کر آپ کے اڑ جائیں گے ہوش

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

آندھی اور گرج چمک۔۔ بارشوں کی نئے سلسلے کی انٹری ۔آئندہ کتنے روز تک بادل برستے رہیں گے۔

 ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل  کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس :ایف آئی اے نے شہبازشریف کو20جون کو طلب کرلیا

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نئے مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں  گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی