10:41 pm
کیا چوہدری برادران عمران خان سے بدلہ لیناچاہتے ہیں

کیا چوہدری برادران عمران خان سے بدلہ لیناچاہتے ہیں

10:41 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا پر ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروانے کے الزام کے بعد سیاسی اور عوامی ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ اس بیان کے بعدسینئر صحافی راؤف کلاسرا نے سوال کیا ہے کہ عمران خان بھی غائب ہیں اور نواز شریف جا رہے ہیں جبکہ پرویزی الہیٰ یہ باتیں کر رہے ہیں، یہ عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں یا انکی حکومت گرانا چاہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان چھٹی پر چلے گئے ہیں اور نواز شریف بیرونِ ملک جارہا ہے اور ایسے وقت میں چوہدری پرویز الہیٰ سامنے آکر ایسے بیانات دے رہے ہیں کیا وہ عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں یا انکی حکومت گرانا چاہتے ہیں۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید الزام لگایا ہے کہ اس وقت عمران خان کو ایک رئیل سٹیٹ کے بڑے کاروباری شخص کے ذریعے بہت بڑی رقم بھی دلوائی گئی تھی۔دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران بدلہ لینے آگئے ہیں۔ ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ تب پاکستان تحریکِ انصاف کی وجہ سے ق لیگ ٹوٹی اب ق لیگ ان کے ساتھ حساب برابر کرنے آئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے سپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریکِ انصاف میں لے کر گئے تو اس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریکِ انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کو جنرل پاشا ہی تحریکِ انصاف میں لے کر گئے؟ جس پر چوہدری پروزیر الہیٰ نے مثبت میں جواب دیا اور کہا کہ وہی لے کر گئے تھے۔ اس کے بعد سینئیر صحافی سلیم صافی نے مزید سوال کیا کہ اور کون سے شخص کو وہ لے کر گئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اہم لوگوں کو جنرل پاشا پی ٹی آئی میں لے کر گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، لوٹا لوٹا کے نعرے

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، لوٹا لوٹا کے نعرے

شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے میں آمد پر شاندار استقبال

شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے میں آمد پر شاندار استقبال

پی ایس ایل6، پی سی بی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے جانے کا انکشاف

پی ایس ایل6، پی سی بی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے جانے کا انکشاف

اپوزیشن کی رہی سہی ’’کثر ‘‘ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکال دیں گے ، فواد چوہدری

اپوزیشن کی رہی سہی ’’کثر ‘‘ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکال دیں گے ، فواد چوہدری

گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

گوگل کا خواتین کا عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

تحریک طالبان پاکستان  دوبارہ افغانستان سے منظم ہورہی ہے،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،شیخ رشید

تحریک طالبان پاکستان دوبارہ افغانستان سے منظم ہورہی ہے،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،شیخ رشید

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘