08:59 am
 20 نومبر سے ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

20 نومبر سے ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

08:59 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) شہر میں بادلوں کی انٹری ،مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے باوجود بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 نومبر سے ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے شہر میں گرد آلود بادلوں کا راج برقرار ہے ۔میدانی علاقوں میں حدنگاہ انتہائی کم ہے جبکہ ایئرکوالٹی انڈیکس بھی بڑھ گیا ہے ۔ لاہور میں 35 لاکھ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فضائی آلودگی کی 30 سے 40 فیصد پیداوار کی ذمہ دار قرار
، فصلوں کی باقیات کا دھواں شامل ہونے سے صورت حال ابتر ہوجاتی ہے۔ گزشتہ سال بھی چھ ستمبر کو سموگ کے روگ نے سر اٹھایا تو اِس سال بھی سموگ نے چھ نومبر کو ہی انٹری دی۔اِس حوالے سے گذشتہ دنوں صورت حال اتنی خراب رہی کہ فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ اب اگرچہ موسم قدرے بہتر ہوچکا ہے لیکن سموگ کی واپسی کے امکانات بھی موجود ہیں جس کے مددگار بہت سے عوامل بدستور موجود ہیں۔