02:21 pm
کپتان کے دوتین ہفتے انتہائی مشکل ،عمران خان کے اردگردکون سے  دوتین لوگ ہیں جومعاملات خراب کررہے ہیں

کپتان کے دوتین ہفتے انتہائی مشکل ،عمران خان کے اردگردکون سے دوتین لوگ ہیں جومعاملات خراب کررہے ہیں

02:21 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی راناعظیم نے کہاکہ اگلےسال مارچ کے مہینے میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا
کہ پیپلزپارٹی انتظارکررہی ہے اوراب وہ جواقدام اٹھارہی ہے اس سے حکومت کے لیے پریشان کن حالات ہوں گےاورعمران خان کودھرنے ،معاشی اوربیرون چیلنجز سے زیادہ اندرونی چیلنجز سے نمٹناپڑے گا۔عمران خان کے تین اتحادی اوران کی جماعت کے کچھ لوگ ایسے ہیں جواس وقت عمران خان سے سخت ناراض ہیںیہاں تک کہ عمران خان کے اپنے علاقے میانوالی سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک عزیزجوایم این اے ہیں وہ بھی ان سے ناراض ہیں۔چوہدری برادران کے سوال پرکہ انہوں نے عمران خان سے ناراضگی کی تردیدکردی تواس کے جواب میں راناعظیم نے کہاکہ تردیدہوگی اوراوپرسے یہی تاثردیاجائیگا کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کپتان کواس وقت پتاچلے گاجب معاملات خراب ہوچکے ہوں گے۔انہوں نےمزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

تازہ ترین خبریں