03:08 pm
فیاض چوہان جیسے گھٹیااور شرپسند لوگوں نے سیاست کو گالی بنادیا ہے،عظمیٰ بخاری

فیاض چوہان جیسے گھٹیااور شرپسند لوگوں نے سیاست کو گالی بنادیا ہے،عظمیٰ بخاری

03:08 pm

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا لوٹوں کی بارات بہت جلد اسمبلیوں سے نکل کر دریابرد ہونے والی ہے۔فیاض چوہان جیسے گھٹیااور شرپسند لوگوں نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔یہ وہی فیاض چوہان جو جو میگھا
اور نرگس کوحاجن بنانے چلا تھا۔آج فیاض چوہان میگھا ،نرگس اور ندا چوہدری سے ادھار لے کر اپنا چولہا چلارہا ہے۔دو ماہ بعد یہ کماش بازوں کا ٹولہ موسم خزاں کی طرح غائب ہونے والا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاسختی سردی کے موسم میںویسے بھی کیڑے مکوڑے اپنے بلوں میں چھپ جاتے ہیں۔نومولود سیاسی اداکار نوازشریف پر تنقید کرکے اپنے کٹھ پتلی ابو کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حکومتی ٹولے کے ہاتھ سے کسی کو خیر نہیں ملنے والی کم از کم اپنا منہ ہی بند رکھ لیں۔حکومتی ترجمانوں کے منہ سے ہر وقت غلاظت،جھوٹ اور پروپیگنڈیے ہی نکلتے ہیں۔لوٹوں کی بارات بہت جلد اسمبلیوں سے نکل کر دریابرد ہونے والی ہے۔اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ بیساکھیاں نکل چکی ہیں۔