05:35 pm
نوازشریف کو رہا کرنے پر امریکی اخبار کی پاکستانی عدالتوں پرتنقید

نوازشریف کو رہا کرنے پر امریکی اخبار کی پاکستانی عدالتوں پرتنقید

05:35 pm

ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے میاں نوازشریف کی علاج کے سلسلےمیں بیرون ملک روانگی کے اقدام پر ایسی شہ سرخی بنا ڈالی کہ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی شروع ہو گئی ۔ امریکی اخبار ورجینیا ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر اور اس کی شہ سرخی میں نوازشریف کی ضمانت پر رہائی اور بیرون ملک روانگی کو پاکستان میں امیروں کےہاتھوں انصاف کی خر یدو فروخت سے تعبیر کی جا رہا ہے۔
اس شہ سرخی سے واضح پیغا م دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان میں انصاف کا دہرا نظام ہے جو غریبوں کےلئے کچھ اور ہے اور دولت مندوں کےلئے کچھ اور۔ اس حوالے سے یوٹیوب پرشئیر کی گئی ایک ویڈیو میں امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی شہری بھی عدالتی فیصلے پر نہ صرف خود تنقید کرتاہوا دکھائی دے رہا ہے بلکہ اس کے آفس کے کولیگز کے ذریعے اردو زبان میں پاکستان کی عدلیہ کے بارے میں نامناسب الفاظ کہتے ہوئے سنائی دیتے
ہیں۔‎ 

تازہ ترین خبریں