10:40 pm
اپوزیشن کے غیر جمہوری خوا ب کبھی پورے نہیں ہوں گے، شہزاد یونس

اپوزیشن کے غیر جمہوری خوا ب کبھی پورے نہیں ہوں گے، شہزاد یونس

10:40 pm

فیصل آباد  (آن لائن)صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئوٹ ہائوس ناکامی کے بعد ان ہائوس تبدیلی کا خواب دیکھنا بند کر دے کیونکہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا حکومت ہر حال میں اپنی مدت پوری کرے گی
اور حکومت کارکردگی کی بنا پر آئندہ الیکشن میں اس سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی انتشار اور مفادات کی سیاست ٹھپ ہو چکی ہے ۔قومی شاہرات پر دھرنے دینا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ راستے بند ہونے سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ مولانا اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اگر ان کے پاس پلان سی ہے تووہ بھی پٹاری سے نکال لیں ۔عوام ان کے اے سے لے کر زیڈ تک پلان کوناکام بنا دیں گے ۔حکومت ان کے کسی بھی پلان سے خائف نہیں ہو گی انہیں ڈیزل کا پرمٹ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ انہیں علاج کے لئے چھٹی ملی ہے ۔ اگر واپس آئیں گے تو ( ن) لیگ کا کچھ حصہ سیاست میں رہے گا ۔ اگر انہوں نے اپنے بیٹوں کی طرز کا رویہ اپنا تو ( ن) لیگ کا بلیک آئوٹ ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں کر رہی ہے جبکہ ( ن) لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو بھی کیسز ہیں وہ آئین اور قانون کے موقع آج بھی موجود ہیں۔ حکومت نے انہیں صرف انسانی ہمدردی پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور ہماری دعا ہے اﷲ تعالی انہیں صحت دے اور وہ صحت یاب ہو کر اپنی کرپشن اور لوٹ مار کے مقدمات کا سامنا کریں ۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا