12:25 pm
سٹیک ہولڈرز پاکستان کے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کے معیار اور مقدار ..

سٹیک ہولڈرز پاکستان کے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کے معیار اور مقدار ..

12:25 pm

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ پاکستان کے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کے معیار اور مقدار میں بہتری لائیں۔ گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے زراعت کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافے کے لیے کوششیں کرنے پر بینکوں کی تعریف کی جو مالی سال 19 کے اختتام تک تاریخی لحاظ سے بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔
 
گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرعی شعبے کے قرضے ایک ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زرعی قرضہ مشاورتی کمیٹی (اے سی اے سی)کے پشاور، خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔یہ اجلاس اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک کے پسماندہ صوبوں اور علاقوں میں زرعی قرضہ بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔تاہم ڈاکٹر رضاباقر نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ زرعی قرضوں کے متعلق اسٹیٹ بینک کی تزویراتی تبدیلی اور اہم پالیسی اقدامات کی روشنی میں دیے گئے اہداف کے معیاری پہلووں کے حصول کے لیے کوششوں میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر بینکوں نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لیے لیکن زیڈ ٹی بی ایل، پی سی بی ایل ، کچھ ملکی نجی اور اسلامی بینکوں نے ہدف سے کم قرضے تقسیم کیے۔تمام صوبوں اور علاقوں میں زرعی قرضوں کی صوبہ وار تقسیم میں دوہندسی نمو ہوئی تاہم بینکوں کو پسماندہ علاقوں میں اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔ انہوں نے زرعی قرضے دینے والے بینکوں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ پسماندہ صوبوں اور علاقوں میں زرعی قرضے کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں اور کوششوں میں اضافہ کریں۔ گورنر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسٹیٹ بینک زرعی شعبے میں مالی شمولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے تین اہم پالیسی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ اول، زرعی قرضوں کی فراہمی، جغرافیائی تقسیم، واجب الادا رقم، قرض گیروں کی تعداد اور زرعی قرضے کے انفراسٹرکچر پر مشتمل ماہانہ بنیادوں پر بینک وار کارکردگی کے اعدادوشمارظاہر کر کے اس کی شفافیت میں اضافہ کرنا ہے۔ دوم، زرعی قرضوں کے اہم اظہاریے اور اہداف پر مبنی بینکوں کی درجہ بندی کے لیے ایک جامع اسکورنگ ماڈل متعارف کرانا۔ سوم، بینکوں کی کارکردگی کے اسکور کی بنیاد پر ترغیبات اور جرمانے متعارف کرانا۔ ڈاکٹر باقر نے زور دیا کہ بینکوں کے لیے قرضے دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے مالی شمولیت اور بینکوں کی نفع یابی دونوں مقاصد کو تقویت ملے گی۔ کلیدی خطاب کے بعد ایک پریزنٹیشن دی گئی جس میں زرعی قرضوں پر مالی سال 19 کے دوران بینکوں کی اپنے اہداف کے مقابلے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ بتایا گیا کہ مالی سال 20 کے لیے زرعی قرضے کا ہدف مختص کرتے ہوئے بینکوں کو مجموعی طور پر 1350 ارب روپے قرضے جاری کرنے کا ہدف تفویض کیا گیا ہے جو زرعی قرضے کی ضروریات کے مجموعی تخمینے 1518 ارب روپے کا 89 فیصد بنتا ہے۔صوبوں کی زرعی قرضے کی ضروریات، قرضے جاری کرنے کی بینکوں کی مجموعی استعداد اور ان کے کاروبار کے توسیعی منصوبوں کو پیشِ نظر رکھ کر صوبوں اور شعبوں کے لحاظ سے ہدف مقرر کیے گئے۔ یہ بات اجاگر کی گئی کہ اسلامی بینکوں اور کمرشل بینکوں کی اسلامی برانچوں کو گذشتہ سال کی طرح 110 ارب روپے قرضہ جاری کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تاکہ وہ اسلامی زرعی قرضے کے امکانات کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔نیز، قرضہ لینے والے کاشت کاروں کی تعداد کا ہدف 650,000 نئے قرض گیروں کے اضافے سے 4.67 ملین تک بڑھا دیا گیا ہے۔کمیٹی نے زرعی قرضے میں نئی جہتوں پر غور کرتے ہوئے ٹیکنالوجی خصوصا زرعی قرضے کے پراسیسز کی ڈجیٹلائزیشن پر بھی توجہ مرکوز کی جس میں لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹمز، الیکٹرانک ویئر ہاوس ریسیٹ فنانسنگ سسٹم، اور کسان ڈجیٹل پورٹل جیسے مثالی اقدامات اپنانا شامل ہے، جو مالی شمولیت کی قومی حکمتِ عملی 2023 کے تحت اہم ترجیحات ہیں۔اس کے بعد ان موضوعات پر، پریزینٹیشنز دی گئیں گلگت بلتستان میں ڈیری ویلیو چین، دی بینک آف خیبر (ii) زیتون کی کاشت اور اس کی ویلیو چین کی ترقی، پاکستان زرعی تحقیق کونسل (iii) ایک جدت پسند کاشت کار کی جانب سے بنجر زمین دوبارہ زرخیز بنانے کا اختراعی منصوبہ (iv) ڈجیٹائزیشن کے ذریعے دیہی قرضوں کی فراہمی، ایچ بی ایل (v) فراہمی کے متبادل ذرائع سے زرعی قرضے دینا، خوشحالی بینک اور (vi) بینکوں کے ذریعے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کے لیے مشترکہ فنانسنگ کے مواقع، وزارت قومی غذائی تحفظ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر رضا باقر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ زرعی شعبے کو باضابطہ قرضہ بڑھانے کے لیے اشتراک جاری رکھیں۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ سال کے تفویض کردہ علاقائی اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھائیں۔اختتام سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بینک اشتراک اور تجربات کے تبادلے سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر کے مالی سال 20 کا مجموعی سالانہ ہدف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصا پسماندہ علاقوں میں اپنے علاقائی اہداف حاصل کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام، بینکوں کے صدور/ سی ای اوز، تمام صوبائی ایوان ہائے زراعت کے ارکان، ترقی پسند کاشت کاروں، خیبر پختونخوا کی کاشت کار برادری کے نمائندوں اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

میں رات کوبارہ بجے نائٹ سوٹ میں تھی ۔۔۔15بیس بندے اندر آئے ایک نے موبائل پکڑ اہواتھااورمیری ویڈیوبنانے لگا۔۔۔گرفتاری کے دوران کیاہوا

میں رات کوبارہ بجے نائٹ سوٹ میں تھی ۔۔۔15بیس بندے اندر آئے ایک نے موبائل پکڑ اہواتھااورمیری ویڈیوبنانے لگا۔۔۔گرفتاری کے دوران کیاہوا

وہ تین خاص لوگ جو دنیا میں کہیں بھی پاسپورٹ کے بغیر جاسکتے ہیں، جانیں کون ہیں؟

وہ تین خاص لوگ جو دنیا میں کہیں بھی پاسپورٹ کے بغیر جاسکتے ہیں، جانیں کون ہیں؟

بجلی چارروپے 87 پیسے سستی فی یونٹ سستی ،کون سے صارفین مستفید ہوں گے ،یہ خبرضرور پڑھ لیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

بجلی چارروپے 87 پیسے سستی فی یونٹ سستی ،کون سے صارفین مستفید ہوں گے ،یہ خبرضرور پڑھ لیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

میرااصل اثاثہ میری ٹانگیں ہیں ،خاتون باڈی بلڈر نے جسمانی اعضاء کے حوالے سے بڑافیصلہ کرلیا

میرااصل اثاثہ میری ٹانگیں ہیں ،خاتون باڈی بلڈر نے جسمانی اعضاء کے حوالے سے بڑافیصلہ کرلیا

جنرل باجوہ وزیراعظم ہاؤس میں زیادہ گفتگو کرنے سے دراصل کیوں گریزاں ہیں؟ فواد چودھری کے بیان کے بعد مبینہ ہیکر کا نیا پیغام آگیا

جنرل باجوہ وزیراعظم ہاؤس میں زیادہ گفتگو کرنے سے دراصل کیوں گریزاں ہیں؟ فواد چودھری کے بیان کے بعد مبینہ ہیکر کا نیا پیغام آگیا

سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں،چھٹیاں ہی چھٹیاں،حکومت کابڑااعلان

سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں،چھٹیاں ہی چھٹیاں،حکومت کابڑااعلان

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں اچانک کتنااضافہ ہوگیا،بچوں کی شادی کے خواہشمندوالدین کو پریشان کردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں اچانک کتنااضافہ ہوگیا،بچوں کی شادی کے خواہشمندوالدین کو پریشان کردینے والی خبرآگئی

نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی،لیگل ٹیم کوہدایات جاری

نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی،لیگل ٹیم کوہدایات جاری

یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو۔۔۔۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو۔۔۔۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

میری بیٹی اللہ نے تم پر کرم کیا ۔۔ عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد مریم نواز کی شہباز شریف سے جذباتی ملاقات وائرل

میری بیٹی اللہ نے تم پر کرم کیا ۔۔ عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد مریم نواز کی شہباز شریف سے جذباتی ملاقات وائرل

ایک طرف ماں اکیلے رہتی ہیں، تو دوسری طرف کینسر کا شکار بیوی ۔۔ انوپم کھیر ان دنوں کن مشکلات کا شکار ہیں؟

ایک طرف ماں اکیلے رہتی ہیں، تو دوسری طرف کینسر کا شکار بیوی ۔۔ انوپم کھیر ان دنوں کن مشکلات کا شکار ہیں؟

نیب حراست کےد وران مریم کو کس نے پہنچایا تھا ؟ مریم نواز نے کئی برسوں پر راز سے پردہ اٹھادیا، موبائل دینےوالوں کا نام بتادیا

نیب حراست کےد وران مریم کو کس نے پہنچایا تھا ؟ مریم نواز نے کئی برسوں پر راز سے پردہ اٹھادیا، موبائل دینےوالوں کا نام بتادیا

دبئی میں شادی کی تو گھر والوں نے چھوڑ دیا، شوہر دھوکے باز نکلا ۔۔ دیکھیں لاکھوں روپے گھر بھیجنے والی بہن کو بھائی اب مارنا کیوں چاہتا ہے؟

دبئی میں شادی کی تو گھر والوں نے چھوڑ دیا، شوہر دھوکے باز نکلا ۔۔ دیکھیں لاکھوں روپے گھر بھیجنے والی بہن کو بھائی اب مارنا کیوں چاہتا ہے؟

صبح شادی کرنے کا کہا اور رات ہی شادی کرلی ۔۔ پہلی بیوی کو چھوڑ کر جمال شاہ نے دوسری شادی اتنی اچانک کیوں کی؟

صبح شادی کرنے کا کہا اور رات ہی شادی کرلی ۔۔ پہلی بیوی کو چھوڑ کر جمال شاہ نے دوسری شادی اتنی اچانک کیوں کی؟