01:17 pm
بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات،فاروق ستار کا ردعمل سامنے آگیا

بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات،فاروق ستار کا ردعمل سامنے آگیا

01:17 pm

کراچی (آن لائن )ایم کیو ایم کے سابق کنوینر فاروق ستار نے بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات کی تردید کردی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نائن زیرو کا کیئرٹیکر نہیں رہا‘ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں۔ یہ ذمہ داری عامرخان‘ کنور نوید ‘ انیس قائم خانی کے پاس رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا، ہمیشہ سیاسی سیٹ اپ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔ میرے خلاف سازش ہورہی ہے
 
جو سامنے آجائے گی تاہم میں سختی سے اس بیان کی تردید کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پولیس نے ضلع وسطی سے ایم کیو ایم لندن کے بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش 96افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ رہا ہے۔ایس ایس پی ضلع وسطی کیپٹن (ر) غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم کا ٹارگٹ کلنگ گروپ 43 ٹارگٹ کلر پر مشتمل تھا، ٹارگٹ کلرٹیم نے 2 فوجی جوانوں کو قتل کیا‘گروہ نے پاک فضائیہ، پولیس کے ایک ایک اہلکار کو قتل کیا۔ ملزم 1996 ء میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار‘1997 ء میں رہا ہوا‘ تاہم ایک سال بعد ملزم پیرول پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا‘روپوشی کے دوران ایم کیوایم لندن گروپ ملزم کو پیغامات پہنچاتا تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔ ملزم کا دعویٰ ہے کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی۔ سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی‘ 90 میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔یوسف عرف ٹھیلے والا نے بتایا کہ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنماؤں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔دوسری جانب پولیس نے یوسف ٹھیلے والا کو عدالت میں پیش کر کے23 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع