09:52 am
نوازشریف کی روانگی عدالتی فیصلےکےبعدعمل میں آئی، وزیراعظم عمران خان

نوازشریف کی روانگی عدالتی فیصلےکےبعدعمل میں آئی، وزیراعظم عمران خان

09:52 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے حالیہ بیان پر تبصرے کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس محترم ہیں ان کےکسی بیان پرمیڈیامیں گفتگونہ کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں نوازشریف کی لندن روانگی کےبعدکی صورتحال پرگفتگو بھی کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پاکستانی عوام کےسامنےمکمل بےنقاب ہوگئی، نوازشریف کی روانگی عدالتی فیصلےکےبعدعمل میں آئی، جن بیٹوں نےاستقبال کیاوہ پاکستان میں اشتہاری ہیں اور جوساتھ گیااس کےبیٹےاوردامادبھی اشتہاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں