06:43 pm
ملکی سیاست میں ہلچل، نیب نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے اہم ترین شخصیت کو گرفتار کر لیا

ملکی سیاست میں ہلچل، نیب نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے اہم ترین شخصیت کو گرفتار کر لیا

06:43 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاست میں ہلچل، اہم ترین شخصیت کو گرفتار کر لیا ۔۔۔ نیب راولپنڈی نے کراچی میں سابق سیکرٹری اعجازہارون کو گرفتار کرلیا ،اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کو فرضی ناموں پر12 پلاٹ جاری کیے، اعجاز ہارون آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے کراچی میں کارروائی کی ہے۔ نیب نے چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو سوسائٹی اعجاز ہارون گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم اعجاز ہارون پر غیرقانونی طور پر پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم اعجاز ہارون نے 12 جعلی پلاٹس بنائے اور جعلی الاٹیوں کو الاٹ کیے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اعجاز نے 12 جعلی پلاٹوں کی آڑ میں اومنی گروپ 144 ملین روپے بھی لانڈر کیے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس میں ایم ایس لکی انٹرنیشنل اور ایم ایس اے ون کے اکاؤنٹس شامل تھے۔ مزید برآں قومی احتساب بیورو نے زمینوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث سرکاری افسران کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا، گرفتار ملزمان کا تعلق واٹربورڈ اور کے ڈی اے سے ہے۔تفصیلات کے مطابق زمینوں کی جعل سازی کے مقدمات میں ملوث چار گرفتار سرکاری افسران اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیے گئے۔اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں واٹربورڈ کے دو اور کے ڈی اے کے دو افسران شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے اربوں روپے مالیت کی زمینیں جعل سازی سے الاٹ کیں، گرفتار واٹر بورڈ افسران نے جعلی کاغذات بنا کر زمینیں لینڈ مافیا کو فروخت کیں۔ گرفتار ملزمان میں ایکس سی این واٹر بورڈ سید اعجاز اور شاہ یوسف امام شامل ہیں، نیب ذرائع کے مطابق کے ڈی اے افسران میں محمد انور فاروقی اور ایگزیکٹیو انجینیئر عبدالجلیل شامل ہیں۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع