07:00 pm
وزیر اعظم عمران نے استعفیٰ دیدیا ، کس کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ، جانیں

وزیر اعظم عمران نے استعفیٰ دیدیا ، کس کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ، جانیں

07:00 pm

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ، نواز شریف کی خرابی صحت، ملک کی معاشی ابتر صورتحال سمیت بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دے رکھا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن عمران خان بھی ڈٹے رہے اور اپوزیشن جماعتوں کو واضح کر دیا کہ میں استعفیٰ نہیں دونگا، اگر استعفیٰ ہی آپ لوگوں کی ضد ہے تو پھر مذاکرات بھی رہنے دیں
یہ ساری باتیں اپنی جگہ لیکن اب اایک ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا ہے جس نے پورے ملک کو سوچ میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکاء اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ دعویٰ بھی کسی اور کی جانب سے نہیں بلکہ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے استعفیٰ تو دیا ہوا ہے لیکن انہوں نے استعفیٰ ہمیں نہیں دیا بلکہ کسی اور کی جیب میں ڈال دیا ہے، جس پر پروگرام اینکر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء سے سوال کیا گیا کہ کیا واقعی وزیر اعظم استعفیٰ ددے چکے ہیں؟ جس پر پی ٹی آئی رہنماء نے جواباً کہا کہ ہاں جی عمران خان استعفیٰ دے چکے ہیں وہ بھی کفایت کورٹ میں۔مفتی کفایت اللہ کا کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :