07:18 pm
پاکستانیوں کا نئے پاکستان میں جینا مشکل ہو گیا ، عمران خان کی حکومت اندھا دھند بجلی کی قیمت بڑھانا شروع کر دی

پاکستانیوں کا نئے پاکستان میں جینا مشکل ہو گیا ، عمران خان کی حکومت اندھا دھند بجلی کی قیمت بڑھانا شروع کر دی

07:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کا نئے پاکستان میں جینا مشکل ہو گیا ، عمران خان کی حکومت اندھا دھند بجلی کی قیمت بڑھانا شروع کر دی ۔۔۔۔ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران عوام کو بجلی کے فی یونٹ میں قیمتوں میں بار بار ہوش رُبا اضافے کا جھٹکا سہنا پڑا ہے۔ جس کے باعث بہت سے لوگ حکومت سے نالاں بھی نظر آتے ہیں۔ تاہم عوام بجلی کے حوالے سے اپنے غصے کو بچا کر رکھیں، کیونکہ ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا کردیا گیا ہے۔
بجلی کے کروڑوں پاکستانی صارفین کو نیپرا نے ہائی وولٹیج کرنٹ کا جھٹکا دے دیا۔ بجلی کی تقسیم کے ذمہ دارادارے نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 82 پیسے اضافہ کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تازہ ترین اضافہ ماہانہ بلوں کی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں آرہی تھیں کہ صارفین سے 17 ارب روپے کے بقایا جات کی وصولی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے سی پی پی اے نے نیپرا کو درخواست سماعت کے لیے دی تھی۔ اس درخواست پر نیپرا کی جانب سے 20 نومبر 2019ء کو سماعت کی گئی جس کے بعد آج کے روز بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صارفین سے 17 ارب 28 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد سے بجلی کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے، جس کی بناء پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین خبریں