08:46 pm
روحانی مسائل کی وجہ سے دراڑیں پیدا ہونے شروع ۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کے کن 11 معاملوں پر اختلافات پیدا ہوگئے

روحانی مسائل کی وجہ سے دراڑیں پیدا ہونے شروع ۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کے کن 11 معاملوں پر اختلافات پیدا ہوگئے

08:46 pm

لاہور( نیوز ڈیسک) اپنے تازہ ترین کالم مین سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ ’’ ہے تو میرا موکل، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بے تکلف ہو چکا ہے،میرے الٹے سیدھے خیالات کی وجہ سے وہ مجھے پاگل صحافی کہتا ہے جب کہ اس کی جھوٹی سچی کہانیوں کیو جہ سے اُسے کذاب جن کہتا ہوں، میں نے کذاب جن سے پوچھا کہ اسلام آباد/ راولپنڈی اور اس کے مضافات میں کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے،میرے موکل کی پانچویں آنکھ پھر سے پھڑکی،
اس نے زوردار قہقہہ لگایا اور کہا میں بتا سکتا ہوں کہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے؟ میں نے کہا کہ ہو گا تو سب جھوٹ مگر اسے سننے میں کیا حرج ہے؟کذاب جن نے شاید اس موضوع کی تیاری کر رکھی تھی،اس لیے کہا کہ یہ سب کچھ دس گیارہ وجوہات کی بنا پر ہو رہا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ عمومی تاثر یہی ہے کہ ایمانداری کے باوجود حکومتی پہیہ چل نہیں رہا، دوسرا نکتہ اعتراض ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹانے پر ہوا،اقوام متحدہ کی تقریر کے بعد واپسی پر جہاز میں بیٹھتے ہی زلف پجاری نے خان کے کان میں کچھ ایسی پھونک ماری کہ دورے کے دوران ساری غلطیوں کا ذمہ دار ڈکٹر ملیحہ لودھی کو ٹھہرا کر فارغ کر دیا گیا،اندرونی حلقوں میں اس کا پسند نہیں کیا گیا۔بلکہ کہا گیا کہ ڈاکٹر لودھی کی خدمات کا یہ صلہ مناسب نہیں تھا،تیسرا اختلاف ایک ریٹائرڈ فوجی کی بطور سفیر تقرری پر ہوا، چوتھا معاملہ تہران میں ایک انٹیلی جنس معاہدے پر دستخط کے حوالے سے ہوا،عرب کے شاہی اجلاس میں زلف پجاری کے شریک ہونے پر میزبانوں کو شکوہ ہوا تو اندرونی حلقوں کو بھی اسی نام پر ماتھے میں سلوٹیں نظر آتی ہیں،پانچواں ایشو نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھجوانے اوراس میں تاخیر تھا۔چھٹا اسی حوالے سے ضمانتی بانڈ پر دو اختلافی آرا کا تھا۔ساتواں اور سب سے بڑا معاملہ بہر حال سب سے بڑے صوبے میں دولہا بھائی کی طرف سے ڈلیوری نہ ہونے کا ہے۔آٹھواں اختلاف وزارت اطلاعات کے حوالے سے ہے۔اور یہ معاملہ اندرونی حلقوں نے کئی صحافیوں کو بھی کھ کر بتایا ہے۔نواں مسئلہ روحانی مسائل کی وجہ سے دراڑیں ڈال رہا ہے۔دسواں مسئلہ ہے لچک رویہ اور گیارواں معاملہ سمجھانے کے باوجود نہ سمجھنے کا ہے ‘‘۔


تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا