10:01 pm
الیکشن کمیشن سے خبریں آنا شروع۔۔۔!!! تحریک انصاف کو بتاریخ 5 دسمبر کالعدم قرار دے دیا جائے گا؟

الیکشن کمیشن سے خبریں آنا شروع۔۔۔!!! تحریک انصاف کو بتاریخ 5 دسمبر کالعدم قرار دے دیا جائے گا؟

10:01 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) حکمراں جماعت تحریک انصاف 5 دسمبر تک کالعدم قرار دے دی جائے گی؟ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کے عہدے کی مدت اگلے ماہ ختم ہو جائے گی، بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ وہ جانے سے پہلے تحریک انصاف فارن فنڈرنگ کیس کا فیصلہ کر کے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے
حکمراں جماعت تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی خبروں سے لگتا ہے کہ تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنسنے والی ہے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کے عہدے کی مدت اگلے ماہ 5 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔جمعرات کے روز چیف الیکشن کمیشنر نے جیسے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست منظور کی، اس سے یہی لگ رہا ہے کہ سردار رضا خان تحریک انصاف کے مستقبل کا فیصلہ 5 دسمبر سے قبل ہی کر جائیں گے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ہمارا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف اشارہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت غیرملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی ، آئین میں واضح کردیا گیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی غیرملکی شخص،غیرملکی ٹریڈکمپنی، حکومت یا ادارے سے فنڈنگ نہیں لے سکتی۔اگر کوئی جماعت ان اداروں سے فنڈنگ لیتی ہے تو وہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اگر کسی جماعت کیخلاف غیرملکی فنڈنگ ثابت ہوجائے تو اس جماعت کو کالعدم قراردیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آرٹیکل 204 کے بعد ہمارا آرٹیکل 210 آتا ہے، جس میں لکھا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن اسی آرٹیکل کی شق 212 کے تحت کسی بھی جماعت کو کالعدم قراردے سکتا ہے۔واضح رہے اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے اور چیف الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ سے قبل فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائیں۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بتایا جائے، امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کس نے فنڈنگ کی؟ مواخذے سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ادھورا چھوڑاگیا،پی ٹی آئی 6دسمبر کو چیف الیکشن کمیشن کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہی تھی۔، قوم رسیدیں مانگ رہی ہے،آپ نے یہ 23بے نا می اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا