10:02 pm
بس آپ راضی ہو جائیں ، دس منٹ میں وزیر اعظم کے استعفے کی خبر آجائے گی

بس آپ راضی ہو جائیں ، دس منٹ میں وزیر اعظم کے استعفے کی خبر آجائے گی

10:02 pm

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 2007ء میں وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم میں نے انکار کردیا تھا، اسٹیبلشمنٹ سے ہردفعہ نواز شریف کا سمجھوتہ ہوجاتا ہے،طیارہ سازش کیس درست تھا لیکن عدالت نے لحاظ کیا ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے بتایا کہ 5 مئی 2007 کو وکلا تحریک کی ریلی تھی اور 3مئی کو مشرف کا قریبی ساتھی میرے پاس آیا
اور پیغام دیا کہ چھوڑیں ڈرائیونگ آپ کو وزیراعظم بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوںنے جواب دیا تھا کہ آپ کا وزیراعظم شوکت عزیز توموجود ہے،اس پر کہا گیا کہ اگر آپ ہاں کریں تو صرف10 منٹ میں ٹی وی پرشوکت عزیز کے استعفے کی خبرآئے گی۔اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ انہوںنے جواب دیا کہ کل کو تو مجھے بھی نکال دیں گے لیکن یہ آپ کیسے کریں گے۔ اس پراعتزازاحسن کو جواب دیا گیا تھا کہ آپ کو دل کا دورہ پڑے گا اور اے ایف آئی سی میں داخل ہوجائیں گے،زوردار رپورٹس بنیں گی اور ساری شہادتیں تیار ہوجائیں گی۔ اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایسے دل کا دورہ یا پھر ہسپتال کی رپورٹس بھی بن جاتی ہیں۔ اس پر اعتزاز احسن نے بتایا کہ مجھے تو پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے پورے یقین سے کہا تھا۔انہوںنے مزید بتایا کہ ڈھائی گھنٹے تک ان کو راضی کرنے کی کوشش کی جاتی رہی جس کے بعد کہا تھا کہ ان کے ارادے نیک نہیں ہیں بچ کررہیے گا، اعتزاز اورچیف جسٹس خصوصی ٹارگٹ ہوں گے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ یہ بات صرف مجھے اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو معلوم تھی اور ہم سارے راستے پریشان رہے تھے، ہر پھول والے اور ٹھیلے والے کو دیکھتے اور ڈرتے رہے کہ کوئی گرینیڈ نہ آجائے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ بعد میں پرویزالٰہی نے بتایا تھا کہ پبی کی پہاڑیوں پر آپ دونوں کو ختم کرنے کا حکم آیا تھا۔اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہردفعہ نواز شریف کا سمجھوتہ ہوجاتا ہے۔ طیارہ سازش کیس درست تھا لیکن عدالت نے لحاظ کیا کیونکہ حدیبیہ شوگر ملز کی طرح یہ بھی اٹھا نہیں سکتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی