02:44 pm
راولپنڈی: دو گروہوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، راہ گیروں سمیت 6 افراد زخمی

راولپنڈی: دو گروہوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، راہ گیروں سمیت 6 افراد زخمی

02:44 pm

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جب کہ راہ گیروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ چھ زخمی ہو گئے جن میں راہ گیر بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجروں نے دکانیں بند کر دیں۔ چند میٹرز کے فاصلے پر موجود تھانہ صادق آباد پولیس جائے وقوعہ پر بروقت نہ پہنچ سکی۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ایک ماہ قبل بھی فائرنگ کی تھی۔جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثاء نے نعشیں فیض آبادمیں رکھ کراحتجاج شروع کردیاجس سے ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے بندہوگئی ،عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا

تازہ ترین خبریں