04:25 pm
وزیراعلیٰ کا میانوالی میں 19ارب روپے کے 8میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد

وزیراعلیٰ کا میانوالی میں 19ارب روپے کے 8میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد

04:25 pm

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ میانوالی کے لوگوں نے ہمیشہ وزیراعظم عمران خان سے غیر مشروط محبت کی ہے اورہم میانوالی کے لوگوں کی محبت کے مقروض ہیں- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر شروع ہوچکا ہے-ماضی میں میانوالی کو اپوزیشن کا علاقہ سمجھ کر دانستہ پسماندہ رکھا گیا
-ہم پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے-پسماندہ علاقوں کی تمام محرومیاں دور کریں گے اور میانوالی کو سہولتوں کے اعتبار سے مثالی شہر بنائیں گے -گزشتہ دنوں پاکستان کی ترقی کے مخالف لوگ مختلف پلان لے کر اسلام آباد آئے -یہ لوگ پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کے لئے آئے تھے-پاکستان کے عوام نے ان عناصر کے ہر پلان کو ناکام بنایا -یہ لوگ سن لیں کہ پاکستان میں کوئی پلان اے،بی یا سی کامیاب نہیں ہوگا بلکہ صرف ایک ہی پلان کامیاب ہوگا اور وہ پاکستان کے عوام کی ترقی کا پلان ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی ترقی کے پلان کو کوئی نہیں روک سکتا-کسی کو ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے-وہ آج میانوالی میں 19ارب روپے کے 8میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے-وزیراعلیٰ نے سرائیکی زبان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے عوام کے لئے آج اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے-میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گااور نرسنگ کالج بھی قائم ہوگا-پنجاب کے 5بڑے شہروں میں 5مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے اوران ہسپتالوں پر 20ارب روپے لاگت آئے گی-میانوالی میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیاہے-لیہ، اٹک، راجن پو ر اور مظفر گڑ ھ میں بھی مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے اورہر ہسپتال کے ساتھ نرسنگ کالج بھی قائم کیا جائے گا-ہر ہسپتال 200بستروں پر مشتمل ہوگا-ضلع میانوالی میں صحت کے 4بڑے منصوبوں پر 5ارب57کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں-ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں اور کالا باغ کے ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا گیاہے-15 دیہی و بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا کام بھی جاری ہے- یونیورسٹی آف میانوالی کا آج سنگ بنیاد رکھا گیاہے اوراس یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی مقرر کر دیا گیا ہے-ہائر ایجوکیشن کے شعبہ میں میانوالی کے لئے تقریباً 62کروڑ روپے کے 3پراجیکٹس پر کام شروع ہے۔ واں بحچراں میں ڈگری کالج اور عیسیٰ خیل میں کیڈٹ کالج میں واٹر سپلائی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں-ضلع میانوالی کے سکولوں کے لئے 3ارب 10کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں-میانوالی کے 1234سکولوں میں ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی-نئے کلاس رومز کی تعمیر ، بوسیدہ سکولوں کی تعمیر و مرمت ہو گی-روڈ سیکٹر میں میانوالی میں 11ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جائیں گی-میانوالی سرگودھا روڈ کا آج سنگ بنیاد رکھا گیاہے-30کلو میٹر طویل سٹرک کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 5ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے پر ساڑھے13ارب روپے لاگت آئے گی-انہوںنے کہاکہ نیاپاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت میانوالی میں 39کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر دسمبر تک مکمل ہوجائے گی جبکہ دوسرا مرحلہ جنوری میں شروع ہوگا،جس کے تحت 43کلو میٹر طویل سڑکیں بنائی جائیں گی-پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیکٹر کے تحت 122منصوبے ایک ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے-میانوالی میں واٹر سپلائی کی 62 سکیموں کی بحالی اور عیسیٰ خیل ، دائود خیل او رکمر مشانی میں سیوریج کی سکیموں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیاہے-ضلع میانوالی میں سیوریج، پختہ گلیوںکے 54پراجیکٹ او رتحصیل عیسیٰ خیل میں واٹر سپلائی کے منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں-ضلع میانوالی میں آبپاشی کے بڑے منصوبے لا رہے ہیں-کس عمر خان کینال سسٹم کی تعمیر و مرمت و بحالی کا منصوبہ 12ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا-جناح بیراج ری ماڈلنگ پراجیکٹ مکمل ہوچکاہے-میانوالی میں چھوٹے ڈیم بنانے کے لئے رودکوہی نالوں کی فیزیبلٹی سٹڈی کرائی جا رہی ہے-واٹر سپورٹس اور ٹورازم کلب کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیاہے-سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع میانوالی کے عوام کے لئے 81 پراجیکٹ شامل کئے گئے ہیں اوران منصوبوں پر 39ارب 20کروڑ روپے لاگت آئے گی-انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان کو با اختیار بنایاجائے گا-پنجاب حکومت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان شرائط پر قرض دے گی اوراس پروگرام کے لئے 9ارب روپے رکھے گئے ہیں-عوام کو ریلیف دینے کے لئے ماڈل بازاروں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھا رہے ہیں- ضلع کی سطح پر قائم 32ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بنا دئیے گئے ہیں-کسان ان پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی اجناس براہ راست فروخت کررہے ہیں-ہماری حکومت سے پہلے پنجاب میں صرف 3سپیشل اکنامک زونز بنائے گئے لیکن ہماری حکومت نے ایک سال میں 10سپیشل اکنامک زونز بنانے پر کام شروع کیا ہے او ران کی منظوری لی ہے-وفاقی حکومت 6 سپیشل اکنامک زونز کی منظوری دے چکی ہے جبکہ4سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے کام ہو رہا ہے- انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈز 30اضلاع میں مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں-انشاء اللہ اس پروگرام کے تحت دیگر اضلاع میں بھی بہت جلد صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے اوران کارڈز کے ذریعے پنجاب کے تقریباً ساڑھے 3کروڑ سے زائد لوگو ںکو معیاری طبی سہولتیں ملیں گی-شعبہ صحت میں مختصر عرصے میں 25ہزار بھرتیاں کی گئی ہیں، جن میں 10ہزار ڈاکٹر بھی شامل ہیں- ریسکیو 1122 کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھا رہے ہیں-موٹر بائیک ایمبولینس سروس کو ڈویژن سے ضلع کی سطح پر لے کر جا رہے ہیں-میانوالی میں نئے لینڈ ریکارڈ سنٹر بن رہے ہیں اور ان سنٹر کے قیام سے میانوالی کے لوگوں کو اراضی کی دستاویزات بغیر کسی مشکلات مل سکیں گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ میانوالی میرا دوسرا گھر ہے اورمیں میانوالی با ربا رآتا رہوں گا اوروزیراعظم پیکیج کے تحت منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا۔