04:26 pm
 عامر لیاقت نے اپنے سیاسی کیرئیر کے اختتام کے حوالے  سے بڑا اعلان کر دیا، روزگار کے لیے ملک چھوڑنے کا بھی عندیہ

عامر لیاقت نے اپنے سیاسی کیرئیر کے اختتام کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، روزگار کے لیے ملک چھوڑنے کا بھی عندیہ

04:26 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کاکہناہے کہ میں اپنے سیاسی کیرئیرمیں صرف 2ہی جماعتوں میں رہاہوں ،پہلے ایم کیوایم میں تھادوسراتحریک انصاف میں ،میراسیاسی کیرئیریہی ختم ہوگا،جب سے غدار(الطاف حسین )کی گفتگوسنی تب سے دھچکے میں ہوں ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیاپربانی
ایم کیوایم الطاف حسین کاایک ویڈیوسوشل میڈیاپرگردش کررہاہے میں دیکھااورسناجارہاہے کہ وہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے ہرحدپھلانگ رہے ہیں اورانکی باتوں سے پاکستان سے نفرت واضح جھلک رہی ہے ،حتیٰ کہ الطاف حسین کی جانب سے بھارت کویقین دہانی اورگارنٹی تک دے دی گئی ہے کہ اگراسے بھارتی شہریت دے دی جاتی ہے توپھروہ کبھی بھی بھارتی سیاست کاحصہ نہیں بنے گا۔لطاف حسین کی ویڈیو پر جہاں پاکستانیوں کے دل و دماغ میں شدید غصہ بھرا ہوا ہے وہی اراکین اسمبلی بھی اس نفرت انگیز ویڈیو کے بعد الطاف حسین کو غدار قرار دے رہے ہیں، الطاف حسین کے ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ’’ سیاسی کیرئیر میں صرف 2 جماعتوں میں رہا ایک ایم کیو ایم دوسری پی ٹی آئی ،یہیں کیرئیر ختم ہوگا، غدارکی گفتگو سن کر دھچکے میں ہوں ، دشمنو! یاد رکھو! میں قومی اسمبلی چھوڑ سکتا ہوں،روزگار کے لیے ملک بھی چھوڑسکتا ہوں مگرعمران خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا… بات ختم