04:59 pm
عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کو حلف اٹھانا ہے

عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کو حلف اٹھانا ہے

04:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کو حلف اٹھانا ہے۔۔۔ پاکستان کے سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بس ایک بندہ مائنس ون کر سکتا ہے اور وہ شخص وہ ہے جس نے 29نومبر کو حلف اٹھاناہے تاہم وہ مائنس ون نہیں کرے گا ، انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یاد ہوگا کہ زرداری مائنس فامورلہ آیا تھا۔ ہیلی کاپٹرایمبولینسزایوان صدر کے اوپر کھڑی تھیں۔مولانا فضل الرحمان ملنے گئے ان کو پہچاننے سے انکار کردیا، فضول گفتگو کی گئی، زرداری اپنے حواس میں نہیں ہیں،
دبئی جائیں گے اور پھر امریکا چلے جائیں گے۔ اس طرح کی باتیں ہوتی تھیں، لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ پھر نوازشریف کو مائنس کرنے کا فارمولہ آیا۔ عمران خان آگیا ہے، اب نہیں رہے گا، جب نوازشریف دل کا آپریشن کروانے لندن گئے تو کہا گیا اب واپس نہیں آئیں گے، مائنس ون ان کا بھی نہیں ہوا۔ لیکن ہم یہاں بیٹھ کرخوف پیدا کررہے ہیں، ہمارے اینکرزپرسن کے وہ ٹویٹس نکال لیں جنہوں نے زرداری اور نوازشریف کے دور میں بھی ٹویٹس چلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ نہ آتا نوازشریف ابھی بھی برقرار رہتے۔ اوریامقبول جان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کوحلف اٹھانا ہے،اور وہ کرے گا نہیں۔مائنس کرنے کا بہترین طریقہ عوام کا ووٹ ہے، اگر عوام کا ووٹ ان کی مرضی سے لیا جائے، لیکن عوا م سے ووٹ چھینا جاتا ہے لیا نہیں جاتا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مائنس کردیں اور عمران خان کی جگہ کسی کو بھی وزیراعظم بنا دیں ہمیں قبول ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اس لیے ایسا مطالبہ کررہی ہے کہ ان کو معلوم ہے عمران خان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ عمران خان ان کا احتساب کر کے رہے گا۔