09:03 am
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی ہے

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی ہے

09:03 am

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملازمین کو 2020 سے 80 فیصد یوٹلیٹی آلاونس ملے گا، صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاونس کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تیسری بار کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کا ایجنڈا منظور کر لیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کے لیے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔ یوٹلٹی آلاونس کی منظوری کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 تا 8 تک کے ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس کی مد میں پانچ ہزار چار سو ملے گا۔ گریڈ 9 تا 14 تک کے ملازمین کو سات ہزار دو سو روپے آلاونس ملے گا۔ اسی طرح گریڈ 15 کے ملازمین کو نو ہزار اور گریڈ 16 کو بارہ ہزار چھ سو روپے یوٹیلٹی آلاونس ملے گا۔ سرکاری ملازمین کے یوٹلیٹی آلاونس کی مد میں خزانے پر سالانہ 36 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لے بری خبرسامنے آگئی ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری نوکری کرنے والے افراد کی تاریخ پیدائش اب تبدیل نہیں ہوسکے گی۔ سرکاری ملازمت جوائن کرنے کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش ہی حتمی تصور کی جائیگی ۔ پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش تبدیل نہیں ہوگی ،اس ضمن میں تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔مراسلہ پنجاب سول سرونٹ رولز 1974 کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمت کی جوائننگ کے وقت درج کردہ تاریخ پیدائش حتمی ہو گی،نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو بعد میں تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔ سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ او ایس ڈی پوسٹ کےکیس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجواتے ہوئے شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کو اہمیت دیتا ہے،تمام ایڈمنسٹریٹیو محکمہ جات ملازم کی جوائننگ کے وقت درج تاریخ پیدائش کو اہمیت دیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے کے بعد نوکری حاصل کرتے وقت ملازم کی درج تاریخ پیدائش کو بعد میں کسی بھی وقت تبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔