09:14 am
22 سالہ لڑکی کے قتل کیس میں پیشرفت، 2 قریبی رشتہ دار گرفتار

22 سالہ لڑکی کے قتل کیس میں پیشرفت، 2 قریبی رشتہ دار گرفتار

09:14 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل ہونے والی 22 سالہ حرا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔22 سالہ حرا کے قتل سے کچھ دیر قبل
دونوں رشتہ داروں نے طویل گفتگو کی اور مسیجز کئے۔ پولیس کو حراست میں لئے گئے افراد اور مقتولہ حرا کے موبائل فونز کے سائینٹفک تجزیئے کا انتظار ہے۔پولیس کی جانب سے ایک روز قبل حراست میں لئے گئے نوجوان کو رہا کر دیا گیا۔ گلبرگ کے علاقے میں مقتولہ حرا کو شادی سے 3 روز قبل گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ پر 6 گولیاں چلائی گئیں، دماغ میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔