09:17 am
شہر میں گزشتہ رات کی بارش سے گرد آلود فضا چھٹنے لگی

شہر میں گزشتہ رات کی بارش سے گرد آلود فضا چھٹنے لگی

09:17 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) شہر میں گزشتہ رات کی بارش سے گرد آلود فضا چھٹنے لگی۔ سموگ کی شدت میں واضح کمی آگئی۔ شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس کم ہو کر 142 ہوگیا۔ مضافاتی علاقوں میں بھی ماحولیاتی آلودگی کی شرح کم ریکارڈ۔ باغوں کا شہر لاہور 10 آلودہ ترین شہروں
کی فہرست سے باہر ہوگیا، یاد رہے گزشتہ تین ہفتوں سے فضائی آلودگی میں زد میں تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 206، گلبرگ میں 200، بیدیاں روڈ پر 201، اقبال ٹاؤن میں 188، جبکہ پنجاب اسمبلی اور چئیرنگ کراس کے علاقے میں 168 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔