11:22 am
اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

11:22 am



سکھر(سی پی پی)سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روزہ کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران وکیل خورشید شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کا موبائل فون نیب کے پاس موجود ہے واپس دلوایا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کا موبائل فون فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے، اور فرانزک مکمل ہونے پر ہی خورشید شاہ کا موبائل واپس انہیں کیا جاسکے گا۔نیب نے احتساب عدالت
 
سے خورشید شاہ کا مزید 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 7 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبریں