01:13 pm
 دہشتگردکہیں یاکچھ اورمگرقرآن پاک کی بے حرمتی قابل قبول نہیں

دہشتگردکہیں یاکچھ اورمگرقرآن پاک کی بے حرمتی قابل قبول نہیں

01:13 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پرافسوس کااظہارکیااورکہاکہ اس سے پوری دن یاکے مسلمانوںکی توہین ہوئی ہے اوران کے جذبات کوٹھیس پہنچائی گئی ،مولانافضل الرحمٰن نے کہا
کہ اس طرح کے واقعات تصادم ،انتشار اورعالمی امن کے لیے خطرے کاباعث بن سکتے ہیں ،ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ یورپ کواس شرمناک واقعہ پرمسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔اپنے بیان میں جے یوآئی کے سربراہ نے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ سے یورپ کامکروہ چہرہ سامنے آرہاہے ،انہوںنے کہاکہ آپ ہمیں دہشتگردکہیں یاجومرضی بولیں مگرقرآن پاک کی بے حرمتی قابل قبول نہیں ،جس نوجوان قرآن پاک کادفاع کیاہے اس کوپوری امت مسلمہ کاسلام ہے۔فضل الرحمٰن کاکہناتھاکہ ایسے واقعات سے ظاہرہوتاہے کہ اصل دہشت گردکون ہیں ایسے واقعات کسی جگہ پریاکسی بھی وقت پرہوقابل برداشت نہیں۔

تازہ ترین خبریں