01:20 pm
اسمبلیاں تحلیل اور کیا وزیر اعظم استعفیٰ دینے والے ہیں ، پرویز الٰہی نے کیا بیان دیدیا ، جانیں

اسمبلیاں تحلیل اور کیا وزیر اعظم استعفیٰ دینے والے ہیں ، پرویز الٰہی نے کیا بیان دیدیا ، جانیں

01:20 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسمبلیاں تحلیل اور کیا وزیر اعظم استعفیٰ دینے والے ہیں ، پرویز الٰہی نے کیا بیان دیدیا ۔۔۔۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے عبد الغفور حیدری کے بیان پر کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا وزیراعظم کا استعفیٰ آئےگا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں
کہ نبی رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے اسی میں سب کی بھلائی ہے۔ قاف لیگ کے اہم رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی،جبکہ اس بات کی حکومت کو ضمانت بھی نہیں دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

تازہ ترین خبریں