01:51 pm
 فہمیدہ مرزا کی چھٹی، انکی جگہ لینے کے لیے کون میدان میں آگیا،کابینہ میں حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی

فہمیدہ مرزا کی چھٹی، انکی جگہ لینے کے لیے کون میدان میں آگیا،کابینہ میں حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی

01:51 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )باکسرعامرخان نے فہمیدہ مرز اکی جگہ کھیلوں کامشیربننے کی کوششیں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق عامرخان نے وزیراعظم عمران خان کاکھیلوںکامشیر یامعاون بننے کے لیے مختلف شخصیات سے رابطے کیے ،عامرخان نے کہا
کہ فہمیدہ مرزا کوکھیلوں سے متعلق آگاہی نہیں ،عامرخان جلداہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ،خیال رہے کہ اس سے قبل بھی باکسر نے پاکستانی سیاست میں انٹری کاباقاعدہ اعلان کیاتھا،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہاتھاکہ وہ پاکستان کی سیاست میں شامل ہوناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہاتھاکہ وہ مزید ایک سال تک باکسنگ کریں گے اورپھرریٹائرمنٹ لے کرپاکستان میں آکرسیاست میں حصہ لیں گے انہوں نے کہاکہ میراوزیراعظم بننے کاارادہ نہیں میں صرف کھیلوں کاوزیربنناچاہتاہوں ،انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لیے کچھ نہ کرسکے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کوپہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پرتوجہ نہ دے سکے۔

تازہ ترین خبریں