03:00 pm
مریم نواز کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

مریم نواز کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

03:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’ذہنی تنائو وجہ بن گئی ‘‘مریم نواز کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی ۔۔۔۔ لاہور میں موجود مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انھوں نے ہفتے کو ہونے والی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔ مریم نواز کے ہفتے کو اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے لیے ملاقات کرنا تھی
تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انھوں نے ميٹنگ منسوخ کردی ہے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے جسم میں رات کو درد تھا اور ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا۔ شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ ديا ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے مریم نواز کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوا۔