03:23 pm
لاہورمیں 2روزقبل قتل ہونیوالی حراکاقاتل کوئی اورنہیں بلکہ کون نکلا،جان کرآپ کابھی رشتوں سے اعتباراٹھ جائیگا

لاہورمیں 2روزقبل قتل ہونیوالی حراکاقاتل کوئی اورنہیں بلکہ کون نکلا،جان کرآپ کابھی رشتوں سے اعتباراٹھ جائیگا

03:23 pm

لاہور(ویب ڈیسک)لاہورپولیس نے حراقتل کیس کے مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا،ملزم مقتولہ حرا کابہنوئی نکلا،عدنان نے زاتی رنجش پرقتل کیا،پولیس ذرائع کے مطابق گلبرگ میں حراقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،لاہورکے علاقے گلبرگ میں حراقتل کیس کے مرکزی ملزم عدنان کوگرفتارکرلیاگیا،19سالہ حراکاقاتل مقتولہ کااپناہی بہنوئی نکلا،بتایا گیا ہے کہ ملزم واردات کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ فرارہوگیا تھا۔ ملزم عدنان کو حرا اور ملزم کے موبائل فون کی مدد سے تلاش کیا اور گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔ گلبرگ کی رہائشی حرا کو 2 روز قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
مقتولہ حرا کی آج رسم حنا اور کل برات جانا تھی۔ اس سے قبل پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔22 سالہ حرا کے قتل سے کچھ دیر قبل دونوں رشتہ داروں نے طویل گفتگو کی اور مسیجز کئے۔ پولیس کو حراست میں لئے گئے افراد اور مقتولہ حرا کے موبائل فونز کے سائنٹیفک تجزیئے کا انتظار ہے۔ پولیس کی جانب سے ایک روز قبل حراست میں لئے گئے نوجوان کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس کیس کی گتھی کو سلجھانے کے لئے پولیس کی دو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی سے جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے ہوئے کیمروں کی فوٹیجز تک رسائی کی بھی درخواست کی ہے۔ گلبرگ کے علاقے میں مقتولہ حرا کو شادی سے تین روز قبل گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ پر چھ گولیاں چلائی گئیں اور اس میں تین اسے لگیں ۔

تازہ ترین خبریں