04:03 pm
فارن فنڈنگ کیس ، عمران خان کے کز ن نے کپتان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کر دیے

فارن فنڈنگ کیس ، عمران خان کے کز ن نے کپتان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کر دیے

04:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لوگوں کی بلیک منی بھی ہے ، ایک بار ایک پارٹی لیڈر نے بتایا تھا کہ میں نے عمران خان ایک جلسے کا سارا خرچہ اٹھایا ہے۔ جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لوگوں کی بلیک منی بھی ہے ،
ایک بار ایک پارٹی لیڈر نے بتایا تھا کہ میں نے عمران خان کے ایک جلسے کا سارا خرچہ اٹھایا ہے جس پر میں نے عمران خان سے پوچھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا تو عمران خان نے مجھ سے جھوٹ بولا کہ یہ پیسے کارکنوں کے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ملک سے سمال پوکس اورخسرہ کو ساٹھ کی دہائی میں ختم کیا تھا لیکن اب ڈینگی ، تاریخ کی بدترین سموگ ، پولیو اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوجانے کی وجہ بقول زرتاج گل یہ ہے کہ جب حکمران بدنیت ہوں تو اللہ تعالیٰ ناراض ہوجاتاہے ۔یہ تو کہتے تھے کہ صحت اورتعلیم میری ترجیحات ہیں ، میں تو موٹر وے نہیں بنواؤں گا لیکن اب صحت اور تعلیم کا کیا حال ہے ؟

تازہ ترین خبریں