07:40 am
تر کی اور پاکستان کے مابین گہرے اور مضبوط مذہبی،سیاسی اور معاشی تعلقات ..

تر کی اور پاکستان کے مابین گہرے اور مضبوط مذہبی،سیاسی اور معاشی تعلقات ..

07:40 am

پشاور: صو بائی وزیر صحتڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ترکی کی96ویں یوم جمہوریہ پر ترک سفیر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تر کی اور پاکستان کے مابین گہرے اور مضبوط مذہبی،سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے 96ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیر کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
ظہرانے میں گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان، وزیر صحت ہشام انعام اللہ ،صوبائی وزرا، ارکان قومی وخیبر پختونخوا اسمبلی، سلیم سیف اللہ خان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔کھانے کے میز پر ترک سفیر اور صوبائی حکام کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی امت مسلمہ کی امیدوں کے مرکز ہیں، دونوں ممالک امت مسلمہ کی بہتری اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان اور ترکی امت مسلمہ کی امیدوں کے مرکز ہیں،دونوں ممالک امت مسلمہ کی بہتری اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،برادرانہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جاناہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے،دونوں ممالک مشکل حالات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں