11:42 am
پاکستانیوں کیلئے تاریخی خوشخبری ، اگلے 200سال تک گیس اور تیل کے ذخائر بارے بڑی خبر

پاکستانیوں کیلئے تاریخی خوشخبری ، اگلے 200سال تک گیس اور تیل کے ذخائر بارے بڑی خبر

11:42 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا کہ کچھ دنوں میں آئندہ دو سو سالوں کے لیے گیس اور تیل کے ذخائر برآمد ہونے والے ہیں۔ جبکہ کچھ دنوں میں پٹرول بھی برآمد ہونے والا ہے اور چند ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 10 سے 14 روپے کمی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو جائے تو خوش آئند بات ہے ،
ہمارا بجلی کا بل کم آئے گا وہ پیسے ہم کسی اور کام میں لگا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس پیسے ہوں گے تو میں تُرکی تک کا دورہ کر لوں گا۔ اچھا ہے کہ میرے پیسے بچ جائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ جس دن دو سو سال کے لیے گیس کے ذخائر اور پٹرول برآمد ہو جائے گا اُس دن تو ملک میں ویسے ہی تین روزہ چُھٹی کا اعلان کر دیا جانا چاہئیے۔ تاکہ وہ تین دن تو انسان آسانی سے زندگی گزار سکیں۔ اُس دن کوئی مہنگے ٹماٹر اور مٹر نہ خریدے، دھنیا جو کسی زمانے میں مفت مل جایا کرتا تھا کوئی پیسے دے کر وہ دھنیا بھی نہ خریدے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آئے سوا سال ہو چکا ہے ، اس دوران ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو مزید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ روزانہ استعمال کی کئی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ تجزیہ کار و صحافی جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے قبل عمران خان او ان کی جماعت کی حمایت کر رہے تھے ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اب وقتاً فوقتاً حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں