03:26 pm
رکن سندھ اسمبلی  فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائر درخواست

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائر درخواست

03:26 pm

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 9دسمبر کو طلب کر لیا ہے، درخواست تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں ۔الیکشن کمیشن میں درخواست پر سماعت
کے دوران الیکشن کمیشن کی ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے کہاکہ ایسی ہی ایک درخواست سندہ ہائی کورٹ میں بھی دائر ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ ہائی کورٹ میں درخواست معظم عباسی نے دائر کی ہے اور وہ درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے جبکہ ہماری درخواست کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن کی ممبر ارشاد قیصر نے کہاکہ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا ہے کیا فریال تالپور اقامہ ہولڈر ہیں جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے درخواست گزار کے مطابق فریال تالپور نے اقامہ ظاہر نہیں کیا ہے ہماری درخواست جائیدادیں ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے جون 2019 میں سپیکر سندھ اسمبلی کو نااہلی کی درخواست دی تھی قانونی طور پر سپیکر نے ایک ماہ میں فیصلہ دینا تھا جو نہیں دیا سپیکر ایک ماہ میں فیصلہ نہ کرے تو کیس ازخود الیکشن کمیشن کو ریفر ہو جاتا ہے، فریال تالپور نے قمبر شہداد کوٹ والی جائیداد گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کیا ہے، ہماری درخواست تھی کہ فریال تالپور نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں فریال تالپور کے خلاف اقامے کے حوالے سے درخواست دائر ہے،ارسلان تاج ہمیں خوشی ہے الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست قبول کی ہے،ارسلان تاج اس تمام معاملے میں تاخیر کے ذمہ دار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ہیں،ارسلان تاج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی غیرجانبدار نہیں ہیں،ارسلان تاج اسپیکر سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کردار ادا کیا ہے،ارسلان تاج سندھ اسمبلی کا اجلاس صرف اس لیے چلایا جا رہا ہے کہ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوں۔

تازہ ترین خبریں