04:16 pm
پاکستان میں موجود ن لیگ کے مداحوں کیلئے رات گئے لندن سے انتہائی تشویشناک خبر موصول

پاکستان میں موجود ن لیگ کے مداحوں کیلئے رات گئے لندن سے انتہائی تشویشناک خبر موصول

04:16 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موجود ن لیگ کے مداحوں کیلئے رات گئے لندن سے انتہائی تشویشناک خبر موصول۔۔۔ اسحاق ڈار کی طبیعت تشویش ناک حد تک بگڑ گئی، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ کو گردن میں خطرناک انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہے، نجی ہسپتال میں علاج شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن
کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیر کے روز گردن میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر لندن کے ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ مزید بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اسحاق ڈار کی تکلیف کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ انہیں علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانامہ کیس کے اہم ترین کردار ہیں جنہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نااہلی سمیت جیل کی سزا سنائی گئی۔ تاہم اسحاق ڈار پاکستان سے مفرور ہیں۔ اسحاق ڈار گزشتہ ڈھائی سال سے لندن میں قیام کیے ہوئے ہیں۔ اس دوران یہ خبریں بھی آئیں کہ اسحاق ڈار لندن میں سیاسی پناہ کے حصول کی کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم تاحال اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں