08:08 am
 ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

08:08 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔طارق کھوکھرنے سابق صدر پرویز مشرف ٹرائل کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی درخواست دائرکی تھی۔طارق کھو کھرنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے
کہ ان کا ضمیر انہیں اجازت نہیں دیتا کہ اس (مشرف ٹرائل) کیس کی پیروی کروں۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مشرف ٹرائل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں