10:04 am
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، تجزیہ کار

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، تجزیہ کار

10:04 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کرد یا جس نے ملکی صورتحال میں ایک ہلچل پید اکر دی ۔ ایک طرف جہاں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل ہونے پر تبصرے کیے جا رہے ہیں
وہیں دوسری جانب اس نوٹی فکیشن کے بحال ہونے کا امکان بھی ظاہر کر دیا گیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نجی ٹی وی کے اینکر ثمر عباس نے کہا کہ یہ معمولی جھٹکا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، ایک دو دن میں نوٹیفکیشن بحال ہو جانے کا امکان ہے۔جبکہ صحافی علی سلمان علوی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غالباً یہ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن میری رائے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فیکیشن بحال ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں