10:35 am
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

10:35 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں بھارت سے بعض اشیاء کی ون ٹائم درآمد،کیڑے مارادویات درآمد کرنے کی دوسمریاں ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پولیومہم کےلئے فنگرمارکردرآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جیل اصلاحات ،65 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ قیدیوں ،بچوں اور عورتوں کی رہائی پرغورکیا جائےگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔فاٹااورخیبرپختونخواکےلئے مالیاتی ریلیف دینے کی منظوری سمیت16نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا۔جبکہ یا در رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی توسیع کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا اورآرمی چیف سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیے

تازہ ترین خبریں