10:35 am
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

10:35 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت آج سے شروع کرے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا
کہ چیف الیکشنر کمشنر کے متبادل کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے جن کے عہدے کی مدت 6 دسمبر کو اختتام پذیر ہورہی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی فرخ حبیب نے بھی اپوزیشن کی 2 مرکزی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اس کی سماعت بھی ان قواعد و ضوابط پر کی جائے جن پر پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں