10:40 am
اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی

10:40 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر پر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی
اور موقف اپنایا کہ وزیراعظم کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کی تقریر سے آپ کیوں پریشان ہیں، کیا آپ منتخب وزیراعظم کا ٹرائل کرانا چاہتے ہیں ؟ کیا اپ اس کے نتائج سے آگاہ نہیں۔ کیا آپ نے کل کا ہمارا فیصلہ پڑھا ہے، جس میں توہین عدالت کے حوالے سے اصول طے کر دیئے ہیں، توہین عدالت کے حوالے سے پہلے آگاہی نہیں تھی اب آجائے گی، عدالتیں تنقید سننے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں