10:42 am
دوست ملک میں شدید زلزلہ ، بڑے پیمانے پر تباہی، ایک شخص ہلاک

دوست ملک میں شدید زلزلہ ، بڑے پیمانے پر تباہی، ایک شخص ہلاک

10:42 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی ،لینڈ سلائیڈنگ سمیت متعددحادثات میں ایک شخص ہلاک، جبکہ چارافراد زخمی ہو گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق صوبے گوانگشی کے شہر Baise میں آنےوالے زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، زلزلے کی شدت سے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
 
لینڈسلائیڈنگ کےواقعات بھی رونما ہوئے ،قریبی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،چینی حکام کے مطابق زلزلہ دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ابھی تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو سکی ہے

تازہ ترین خبریں