05:35 pm
فردوس شمیم نقوی کو سکول کے دورے کے موقع پر شرمندگی کا سامنا، پاکستان کا سب سے مشہور شخص کون ہے

فردوس شمیم نقوی کو سکول کے دورے کے موقع پر شرمندگی کا سامنا، پاکستان کا سب سے مشہور شخص کون ہے

05:35 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں کراچی کے اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات پوچھے، تاہم ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب پر فردوس شمیم نقوی کو خجالت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے
۔پی ٹی آئی رہنما نے کلاس کی طالبات سے پوچھا پاکستان کی سب سے مشہورشخصیت کون ہے؟ جس پربچی نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’نواز شریف‘‘۔ بچی کی جانب سے دئیے گئے اس جواب پر فردوس شمیم نقوی خجالت کا شکارہوگئے جب کہ کلاس میں موجود تمام اساتذہ ہنس پڑے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنی خجالت کو مٹانے کے لیے ایک اور سوال پوچھا، اچھا تو نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟ طالبہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لیے اچھے کام کیے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ طالبہ کے منہ سے نواز شریف کا نام سُن کر پی ٹی آئی رہنما کو اپنا سا منہ لے کر بیٹھنا پڑا۔ اس ویڈیو کو مسلم لیگ ن کے حامیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی شئیر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں