06:04 pm
آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پارلیمنٹ ذمہ داری پوری کر ے گی،اسد قیصر

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پارلیمنٹ ذمہ داری پوری کر ے گی،اسد قیصر

06:04 pm

ٓاسلام آباد( آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پارلیمنٹ ذمہ داری پوری کر ے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر ضروری قانون سازی کی جائے گی ۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری اور توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا
اور آرمی چیف کی تقرری اور مدت ملازمت سے متعلق تمام ضروری قانون سازی عمل میں لائی جا ئے گی ۔ اسد قیصر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون سازی کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے

تازہ ترین خبریں