07:15 am
چوبرجی روڈ سمن آباد موڑ کے قریب رکشے میں دھماکہ

چوبرجی روڈ سمن آباد موڑ کے قریب رکشے میں دھماکہ

07:15 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) چوبرجی روڈ سمن آباد موڑ کے قریب رکشے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔دھماکے کی وجہ سے پاس کھڑی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔دھماکے کے نتیجے میں دو افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رکشے کے اندر 2 لوگ موجود تھے۔دھماکے کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔شروع میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ دھماکے سے تباہی زیادہ ہوئی ہے لہذا اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ دھماکہ سلنڈر پٹھنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہوا۔فی الحال اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔جب کہ فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جو شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔