02:47 pm
 کامیابی کے ماضی کے تمام ریکارڈز کے پر خچے اڑ گئے

کامیابی کے ماضی کے تمام ریکارڈز کے پر خچے اڑ گئے

02:47 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کامیابی کے ماضی کے تمام ریکارڈز کے پر خچے اڑ گئے ، معاشی حوالے سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آگئی ۔۔۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کامیابی کے ماضی کے تمام ریکارڈز کو روند ڈالا، 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں مزید 581.38 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، 9 ماہ کے وقفے کے بعد 39 کی ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی زبردست تیزی کا تسلسل جاری رہا۔ حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں مزید 581.38 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ 9 ماہ کے وقفے کے بعد 39000 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ تیزی کے باعث آج کاروبار کے دوران آغاز سے ہی انویسٹرز متحرک نظر آئے اور ٹریڈنگ کرتے رہے، تیزی کے باعث 100 انڈیکس کی پانچ حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 38800، 38900، 39000، 39100، 39200 کی حدیں شامل ہیں۔ آج پورے کاروباری روز کاروبار میں 1.48 فیصد بہتری دیکھی گئی، ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 39452.76 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا، تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 581.38 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 39287.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 26 کروڑ 17 لاکھ 43 ہزار 210 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں 109 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 583.55 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38706.27 پوائنٹس کی سطح پر جا کر بند ہوا تھا، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی 6 حدیں بحال ہو گئی تھیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 38200، 38300، 38400، 38500، 38600، 38700 کی حدیں شامل تھیں۔ دو روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کی گیارہ حدیں بحال ہوئیں۔