04:40 pm
پاک چین سرحد چار ماہ کےلئے بند

پاک چین سرحد چار ماہ کےلئے بند

04:40 pm

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک)پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے باعث سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر واقع پاک چین باڈر 4 ماہ کےلئےکل سےبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ،
تاہم اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ضروری ڈاک کا تبادلہ جاری رہے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو ہر سال بارڈر پرٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 4 ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بند کیا گیا بارڈر یکم اپریل 2020ء کو دوبارہ کھول دیا جائے گا