05:29 pm
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر!بھارت کےاوسان خطا ہو گئے ، پاکستان کے جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر!بھارت کےاوسان خطا ہو گئے ، پاکستان کے جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی

05:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے اوسان خطا ہوگئے، پاکستان کے جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی، پاک فضائیہ نے تربیتی مشقوں کا آغاز کر دیا، پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں، فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے بھرپور ایکشن کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد کیا جس میں تینوں ریجنل کمانڈز کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کی بڑے پیمانے پر مشق کی جس کی ذریعے پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔ اس مشق کے دوران پاک فضائیہ کے پاس موجود تمام جنگی طیاروں نے اڑان بھری اور آپریشنل صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔