05:48 pm
شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

05:48 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ کو دل کو دورہ پڑنے کی اطلاعات، تہمینہ درانی کو جمعہ کے روز دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ کو دل کو دورہ پڑنے کی اطلاعات تہمینہ درانی کو جمعہ کے روز دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ تہمینہ درانی شہباز شریف کی دوسری اہلیہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں