06:20 am
مسلمانوں کیخلاف بڑی سازش کی تیاریاں ، خوفناک وجہ سامنے آگئی

مسلمانوں کیخلاف بڑی سازش کی تیاریاں ، خوفناک وجہ سامنے آگئی

06:20 am

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے اجتماعی زیادتی و قتل کیس نے خوفناک شکل اختیار کرلی، کیس میں ملوث ایک مسلمان کی وجہ سے ہندو انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آئے اس خوفناک واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان 4 افراد میں ایک شخص مسلمان ہے اور میڈیا پر صرف اسی شخص کی شناخت ظاہر کی جا رہی ہے۔
جبکہ باقی 3 ملزمان کی شناخت بظاہر جان بوجھ کر چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس خوفناک کیس میں ملوث مسلمان شخص کو بنیاد بنا کر ہندو انتہاء پسندوں نے بھارت کے مسلمانوں کیخلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارت کے انتہاء پسند ہندوں کی جانب سے ڈاکٹر پرینکا ریڈی کیس کا بدلہ تمام بھارتی مسلمانوں سے لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مددکی غرض سے آئے افراد نے نوجوان خاتون ڈاکٹرپرینکاریڈی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ یہ واقعہ بھارت کے شہرحیدر آباد کی ڈسٹرکٹ رنگاریڈی کے علاقے شادنگر میں پیش آیا ،جہاں سے 25کلو میٹردو خاتون کی نعش ملی۔تفصیل کے مطابق شادنگر کے قریب نوجوان لڑکی کی سکوٹی پنکچر ہوگئی اور دو لوگوں نے اسے مدد کیلئے کہااور بعد ازاں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔خاتون ڈاکٹر ہسپتال سے گھر واپسی پر اپنی سکوٹی کے دونوں ٹائر پنکچر پائے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکن ہے سکوٹی کے ٹائر ملزم نے پنچر کئے ،موٹر شاپ دکان کا سٹاف بھی اس واقعے میں ملوث ہوسکتا ہے۔ امدد کی غرض سے آئے افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیاتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی بہن بویاں ریڈی نے موقف اختیار کیا کہ بہن نے مجھی9بجے کے قریب فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میری سکوٹی کا ٹائر پنکچر ہوگیا ہے تاہم کچھ لوگوں نے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے مگر اس خدشہ کااظہار کیا کہ ٹرک ڈرائیورسے ڈر لگ رہا ہے۔ جس پر اس کی بہن نے ٹیکسی کے ذریعے واپس گھر آنے کا مشورہ دیا تھا۔بعدازاں فون بند ہونے کے باعث ان کا رابطہ نہ ہوسکا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ٹائر شاپ کے مالک نے موقف اختیا ر کیا کہ پری ینکاریڈی 10بجے کے قریب یہاں سے چلی گئیں تھیں۔تاہم بھارت کی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 10ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گی ۔