10:45 am
آن لائن سروس کریم نے پاکستان میں ایٹ ہوم پروگرام لانچ کر دیا

آن لائن سروس کریم نے پاکستان میں ایٹ ہوم پروگرام لانچ کر دیا

10:45 am


کراچی : کریم نے کچھ لوگوں کو گھر سے کام کرنے اور روزگار کمانے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کریم فیملی کا حصہ بنانے کے لیے ایٹ ہوم پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ کریم ایٹ ہوم پروگرام ایسے قابل افراد بالخصوص خواتین اور طلبا کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے جن کے لیے گھر سے باہر نکلنا مشکل ہے۔

 
کریم پاکستان میں مارچ 2016ءسے آپریٹ کر رہی ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگوں کو سروس مہیا کرتی ہے۔ کریم کے پاس اس وقت چھ سو سے زائد سپورٹ ایجنٹس موجود ہیں جو کالز ، پیغامات اور ای میل کے ذریعے کیپٹنز اور صارفین کے مسائل سنتے اور اُن کو حل کرتے ہیں۔ کریم کے پاکستان میں لانچ کردہ ایٹ ہوم پروگرام کے پلیٹ فارم پر سو سے زائد ایجنٹس کو آن بورڈ لیا گیا ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔تمام ایجنٹس کو ایک مخصوص ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ وہ کریم کے معیار اور اقدار پر پورا اُتر سکیں۔ جنرل مینجر کریم پاکستان ذیشان حسیب بیگ نے اس موقع پر کہا کہ کریم ہمیشہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مسائل کے حل اور شہریوں کی زندگیوں میں مزید آسانی لانے کے لیے کا نہ صرف ہمارے کیپٹنز اور صارفین کے لیے ہی نہیں بلکہ کریم ایجنٹس اور کریم ایٹ ہوم کے لیے بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کی اسٹریٹجی ذہن میں لیے، ہمیں پاکستان میں صارفین کو فراہم کی جانے والی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔ کریم کا ایٹ ہوم پروگرام کئی افراد کو ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے روزگار کمانے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو کیرئیر کو فروغ دینے میںبھی مدد فراہم کرتا ہے۔روزگار کمانے کا یہ طریقہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تجربہ کار افراد کو دعوت دیتا ہے، جیسے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے والدین، معذور افراد ، محدود نقل و حرکت کرنے والے افراد یا پھر ایسے طلبا اور افراد جو پارٹ ٹائم نوکری کرنا چاہتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ یہ موقع کریم کیپٹنز کے اہل خانہ کے لیے بھی ہے، تاکہ وہ گھریلو آمدنی میں اضافہ کر سکیں

تازہ ترین خبریں