10:47 am
کراچی میں ڈکیتی کی دلچسپ واردات

کراچی میں ڈکیتی کی دلچسپ واردات

10:47 am


کراچی : کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ملزمان دکاندار سے نقدی چھیننے کے ساتھ ساتھ مرغی کا دس کلو گوشت بھی اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں ویسے تو لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں، جہاں آئے روز شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
 
تاہم اب کراچی میں اسلحے کے زور پر دلچسپ وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں۔حال ہی میں کراچی میں ایک ایسی واردات ہوئی جس نے سب کو حیران کر رکے رکھ دیا۔یہ واردات کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ہوئی جہاں تین ملزمان ایک مرغی کے گوشت کی دکان پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔انہوں نے دکاندار سے تقرہبا 80 ہزار روپے چھیننے اور اسی دوران ان کی نظر وہاں تیار دس کلو گوشت پر پڑی تو انہوں نے وہ گوشت بھی لوٹ لیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کے چہرے انتہائی واضح ہیں جب کہ ان کے تیسرے ساتھی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔واردات کے دوران ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دکاندار کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر د یا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب پنجاب بھر میں گوشت کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ شروع کردیا گیا ،منصوبے کے تحت رجسٹرڈ مویشی پال حضرات کو کٹا بچائو پروگرام پر فی مویشی 6500 روپے جبکہ کٹا فربہ پروگرام کے تحت فی مویشی 4000 روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت پنجاب بھر میں گوشت کی پیداوار میں اضافے کے جامع منصوبے پر عمل در آمد کا آغا زکردیا گیا ہے ،منصوبے کے مطابق رواں برس 40,000کٹے بچانے اور 30,000کٹے فربہ کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ آئندہ برس صوبہ پنجاب میں 1,20,000کٹے بچانے اور 1,20,000کٹے فربہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں